Font by Mehr Nastaliq Web

مکرم تر محمد مصطفیٰ ہیں

معین الدین مرادآبادی

مکرم تر محمد مصطفیٰ ہیں

معین الدین مرادآبادی

MORE BYمعین الدین مرادآبادی

    مکرم تر محمد مصطفیٰ ہیں

    رسولوں میں حبیب کبریا ہیں

    بڑے منصب ہیں میکائیل جبریل

    محمد رتبہ میں ان سے سوا ہیں

    حقیقت میں جناب مصطفیٰ کی

    خرد حیران کیا جانے وہ کیا ہیں

    یہ ثابت ہے کہ خدامِ محمد

    حجابِ کبریائی تک رسا ہیں

    نعیم و جنت الفردوس ماویٰ

    شہِ کونین کے بستاں سرا ہیں

    نبوت اور رسالت سے علاوہ

    تفاخریہ کہ محبوب خدا ہیں

    خدا کے دوستوں میں ہیں وہ لاریب

    نبی کے جس قدر اہلِ ولا ہیں

    سراپا نور ہے جسمِ مقدس

    کہ حضرت پر توِ رب العلا ہیں

    وہی ہیں مورد سلم الٰہی

    وہی منزل گہ صلِ علیٰ ہیں

    محقق ہے کہ دیوانِ جزا میں

    وہی پیش خدا صدر العلیٰ ہیں

    مدارج آپ کے اللہ جانے

    بشر کیا اس کے عقل و ہوش کیا ہیں

    کہا خالق نے غیب آگاہ ان کو

    کہ وہ شمس الضحیٰ بدرالدجیٰ ہیں

    وہی ایمان میں کامل ہیں نزہتؔ

    جو مال و جان سے ان پر فدا ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Nuzhat-un-Nazireen (Pg. 86)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے