جلوہ یہ کس کا سمایا آنکھ میں
جلوہ یہ کس کا سمایا آنکھ میں
دھیان کس مہ رو کا آیا آنکھ میں
شاہ دیں کا جب سے آیا ہے خیال
مہ سے بڑھ کر نور پا یا آنکھ میں
ہو ترے محبوب کا دل میں مقام
نور ہے ہر دم خدا یا آنکھ میں
ہوگیا عاشق کو بھی نور نظر
بن کے پتلی ان کی سایا آنکھ میں
کھپ گیا دل میں وہ روئے جاں فروز
اور کچھ ہرگز نہ بھایا آنکھ میں
خواب میں دیکھوں رخِ محبوبِ رب
نور ہو جائے سوایا آنکھ میں
کب کسی کی زلف کا باندھا خیال
کب یہاں اندھیر چھایا آنکھ میں
- کتاب : Nuzhat-un-Nazireen (Pg. 86)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.