Font by Mehr Nastaliq Web

مدینے کا سفر ہے اور میں ہوں

موسیٰ نظامی کلیمؔ

مدینے کا سفر ہے اور میں ہوں

موسیٰ نظامی کلیمؔ

MORE BYموسیٰ نظامی کلیمؔ

    مدینے کا سفر ہے اور میں ہوں

    مقدر راہبر ہے اور میں ہوں

    سکوں حاصل ہوا آنکھوں کو میری

    عنایت کی نظر ہے اور میں ہوں

    شہیمِ خلد ہر سو ہے خراماں

    عجب وقتِ سحر ہے اور میں ہوں

    کرم ہے اس حبیبِ کبریا کا

    فزوں دردِ جگر ہے اور میں ہوں

    بلایا ہے میرے آقا نے مجھ کو

    پیامِ معتبر ہے اور میں ہوں

    کلیمؔ عشقِ نبی لے کر چلا ہوں

    یہی زادِ سفر ہے اور میں ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے