خدا کا نور جو قلبِ حضور میں آیا
خدا کا نور جو قلبِ حضور میں آیا
تو کائنات کا مقصد ظہور میں آیا
مرے حضور نے در پر بلا لیا مجھ کو
خیال جوں ہی دلِ ناصبور میں آیا
رُواں رُواں مرا تعظیم کے لیے اٹھا
وہ نام جب مرے تحت الشعور میں آیا
نظر جھکی تھی مگر اشکبار تھیں آنکھیں
کلیمِؔ زار جو ان کے حضور میں آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.