Font by Mehr Nastaliq Web

حبیبِ خدا ہے محمد ہمارا

شاہ معظم

حبیبِ خدا ہے محمد ہمارا

شاہ معظم

MORE BYشاہ معظم

    حبیبِ خدا ہے محمد ہمارا

    شہِ دوسرا ہے محمد ہمارا

    فلک پر گیا ہے محمد ہمارا

    خدا سے ملا ہے محمد ہمارا

    خدا سے ہے کم اور سب سے زیادہ

    دو جگ میں بڑا ہے محمد ہمارا

    نہ پایا کوئی حق کی وحدت کا مطلب

    مگر جانتا ہے محمد ہمارا

    زمانہ کو جس نے رہِ حق دکھائی

    وہی پیشوا ہے محمد ہمارا

    معظمؔ ہمیں اپنے عصیاں کا غم کیا

    شفیع الوریٰ ہے محمد ہمارا

    مأخذ :
    • کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 72)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے