شافعِ محشر کا واصف جو یہاں ہوجائے گا
شافعِ محشر کا واصف جو یہاں ہوجائے گا
ان شاءاللہ حشر میں بھی نعت خواں ہوجائے گا
ہے مرورِ مصطفیٰ کی یہ بھی اک ادنیٰ شناخت
ذرہ ذرہ راہ کا عنبر فشاں ہو جائے گا
ضربِ حق سے راہ پر لا نفس کو ورنہ یہ طفل
شرب شِیرِ جرم و عصیاں پر جواں ہوجائے گا
بخششِ رب اہلِ عِصیاں کو لگائے گی گلے
ان کی جانب جب شفیعِ عاصیاں ہوجائے گا
آیۂ خیرٌ من الاولیٰ ہے شاہد تیرا ذکر
تب بھی ہوگا جب فنا فانی جہاں ہوجائے گا
اے معظمؔ قامتِ احمد کے جو مداح ہیں
ان کا قد اونچا میانِ شاعراں ہوجائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.