Font by Mehr Nastaliq Web

جن کی مدح و ثنا ہے کام مرا

معظم سدا معظمؔ

جن کی مدح و ثنا ہے کام مرا

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    جن کی مدح و ثنا ہے کام مرا

    خود ہی کر لیں گے انتظام مرا

    بات لب ہائے مصطفیٰ کی ہے

    کیوں نہ رنگین ہو کلام مرا

    خلد کی مئے سے روک مت رضوان

    جب ہے ساقی مرا تو جام مرا

    حشر میں تن پہ ہے قبائے ثنا

    دیدنی آج ہے خرام مرا

    زندگی پھر شروع ہو گر ہو

    ان کے قدموں میں اختتام مرا

    نام جن کا میں جپتا رہتا ہوں

    وہ بھی لیں گے کبھی تو نام مِرا

    نعت گو ہوں مجھے ہے یہ امید

    میرے ہاتھ آئے گا مقام مرا

    ان کو کیا حاجتِ سلام جنہیں

    رب کہے آپ کو سلام مرا

    ہوں معظمؔ سگِ درِ احمد

    کیوں نہ پھر شیر ہو غلام مرا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے