Font by Mehr Nastaliq Web

بنے دیوار آئینہ ترے انوار کے باعث

معظم سدا معظمؔ

بنے دیوار آئینہ ترے انوار کے باعث

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    بنے دیوار آئینہ ترے انوار کے باعث

    بیاباں ہوں چمن صورت ترے رخسار کے باعث

    مریضوں کو مسیحا گر بناتا ہے ترا بیمار

    گداؤں کو ملے شاہی ترے نادار کے باعث

    بہ فیضِ گفتۂ جانِ تکلم ہے سخن زندہ

    سلامت ہیں معانی حاصلِ گفتار کے باعث

    ترا صدیقِ اکبر کب کسی تعریف کا محتاج

    ہے روشن جس کا رتبہ اذھما فی الغار کے باعث

    ترے فاروق کے دم سے بہارِ بوستانِ عدل

    کرم مہکا ترے عثمان کی مہکار کے باعث

    شجاعت، علم حکمت اور ولایت کے سلاسل سب

    جہاں نے پائے تیرے حیدرِ کرار کے باعث

    غرض جو ہیں محاسن ظاہری و باطنی شاہا

    وہ سب پھیلے ترے خدام کے کردار کے باعث

    انا خیر کے نعرے کا مآل اچھا نہیں زاہد

    ہوا لعنت زدہ شیطان اسی پندار کے باعث

    شبِ فنِ معظمؔ میں ہے ضو ماہِ بریلی سے

    معطر ہے تخیل نسبتِ عطار کے باعث

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے