Font by Mehr Nastaliq Web

کرم پر نہ کیوں ہو تلی ان کی چوکھٹ

معظم سدا معظمؔ

کرم پر نہ کیوں ہو تلی ان کی چوکھٹ

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    کرم پر نہ کیوں ہو تلی ان کی چوکھٹ

    اسی واسطے تو بنی ان کی چوکھٹ

    کھلی اسمِ ستار کی مظہریت

    نہیں کرتی پردہ دری ان کی چوکھٹ

    تذلل فنا و جہالت ہے دنیا

    ترفع بقا آگہی ان کی چوکھٹ

    لقب اس لیے خیرِ امت ہے اپنا

    خدا نے ہمیں چن کے دی ان کی چوکھٹ

    نہ دیکھا کبھی عرض منگتوں کی سن کر

    اجابت کرے ملتوی ان کی چوکھٹ

    ازل سے خدا کا ہے دربار جب تو

    یہ کہنا غلط ہے نہ تھی ان کی چوکھٹ

    جو حرماں نصیبوں کی امید گہ ہے

    وہ عالم میں مانی گئی ان کی چوکھٹ

    معظمؔ بہ شمسِ شفاعت سرِ حشر

    سکھاتی ہے تر دامنی ان کی چوکھٹ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے