Font by Mehr Nastaliq Web

جلوۂ ذات لیے آئی ہے معراج کی رات

معظم سدا معظمؔ

جلوۂ ذات لیے آئی ہے معراج کی رات

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    جلوۂ ذات لیے آئی ہے معراج کی رات

    رشکِ صد منظرِ سینائی ہے معراج کی رات

    آب زمزم سے کہاں غسلِ دلِ جانِ طہور

    خود وہ برکت کا تمنائی ہے معراج کی رات

    ماجرا طور کا بھی عبد کی ہے شان مگر

    عبدہٗ کی شرف آرائی ہے معراج کی رات

    بوجھ اعدا کے مطاعن کا زمیں بوس ہوا

    یوں دلِ شہ کی پذیرائی ہے معراج کی رات

    رفرف و برق کے محتاج نہیں نورِ خدا

    یہ تو بس مرتبہ افزائی ہے معراج کی رات

    مطلعِ وصل پہ چمکا ہے مناجات کا چاند

    مٹ گئی تیرہ شبی چھائی ہے معراج کی رات

    آج جلنے کے نہیں چاند ستاروں کے چراغ

    جوش پر طلعتِ آقائی ہے معراج کی رات

    بخشش عام بہ داماں کرم خاص بکف

    ناز انداز عجب لائی ہے معراج کی رات

    دست بستہ ہیں ملک بہرِ صلاۃ و تسلیم

    صفِ غلمان بھی مجرائی ہے معراج کی رات

    اے معظمؔ نہ بِلک آج ملے گا سب کچھ

    جوش پر رحمتِ مولائی ہے معراج کی رات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے