جلوہ فرما ہو اگر شاہِ امم کی صورت
جلوہ فرما ہو اگر شاہِ امم کی صورت
شکلِ انوار میں ڈھل جائے ظلم کی صورت
مدحتِ قاسِمِ فردوسِ مسرت کے طفیل
ہم نے دیکھی ہی نہیں نارِ الم کی صورت
از پئے عاملِ تکرارِ درود و تسلیم
ہوگئے سارے گنہ منفی بلم کی صورت
شیشۂ نعتِ مہِ طیبہ توسل سے ترے
بانوئے معنی و الفاظ کی چمکی صورت
ریزۂ خوانِ شہِ نافیٔ لا جس کو مِلے
حاتمِ طائی کو دکھلائے کرم کی صورت
فرحتِ اذنِ زیارت سے میں بے خود ہو کر
راہِ طیبہ میں چلوں سر سے قدم کی صورت
نسبتِ شہ کا معظمؔ جو حوالہ دے دوں
شیر بھی تابعِ فرماں ہو غنم کی صورت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.