کس گل کی اب ضرورت اے خاتمِ نبوت
کس گل کی اب ضرورت اے خاتمِ نبوت
کامل ہے تیری نکہت اے خاتمِ نبوت
ناسخ تری شریعت اے خاتمِ نبوت
راسخ تری طریقت اے خاتمِ نبوت
جب ناظرِ خدا ہو عالم میں جلوہ فرما
کیا شاہدوں کی حاجت اے خاتمِ نبوت
مطلق ہے حرفِ خاتم نافی بروز و ظل کا
ہے فرق بے حقیقت اے خاتمِ نبوت
قصرِ پیمبری میں اک اینٹ کی ہی جا تھی
پوری ہے اب عمارت اے خاتمِ نبوت
در لا نبی بعدی منفی ہے نکرہ یعنی
بس تو ہے تا قیامت اے خاتمِ نبوت
آلودۂ نجاست جو وقتِ مرگ بھی تھا
وہ کب ہو ذی رسالت اے خاتمِ نبوت
تیغِ عتیق دے دو مہرِ علی کا صدقہ
احمد رضا کی ضربت اے خاتمِ نبوت
کب سے ترا معظمؔ فرقت میں جل رہا ہے
دے بھیج بادِ وصلت اے خاتمِ نبوت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.