Font by Mehr Nastaliq Web

اسمِ اعظم مرے آقا کا ہے ایسا تعویذ

معظم سدا معظمؔ

اسمِ اعظم مرے آقا کا ہے ایسا تعویذ

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    اسمِ اعظم مرے آقا کا ہے ایسا تعویذ

    جس سے تاثیر لیا کرتے ہیں جملہ تعویذ

    نعتِ سرکار سے آسیبِ سقر دور ہوا

    بن گیا دفترِ اعمال بھی گویا تعویذ

    ہے وظائف میں اگر مدحِ لعابِ شافی

    نقشِ ہر کارہ ہے پھر آپ کا لکھا تعویذ

    عیسیِ حرفِ ثنا جس کی مسیحائی کرے

    اس کو درکار کہاں پھر کوئی دوجا تعویذ

    تیری امت کے لیے رب نے برائے تحفیظ

    سورۂِ ناس و فلق کا ہے اتارا تعویذ

    جادوئے سامریٔ نفس چلے گا کیسے

    موسیِ عشق محمد ہے ہمارا تعویذ

    یوں ہے ہر غم کی دوا نعتِ جبینِ مصحف

    جیسے ہے فاتحہ ہر کرب و مرض کا تعویذ

    جس پہ لگ جائیں مسیحائے مدینہ کے قدم

    خاک بن جا ئے وہ مثلِ دمِ عیسٰی تعویذ

    نہیں ممکن کہ ہمیں پہنچے بلائے آسیب

    ہے حصار ان کی عنایت کا ہمارا تعویذ

    خواب میں جس کے سبب جلوۂ احمد ہو نصیب

    کاش مل جائے معظمؔ کوئی ایسا تعویذ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے