Font by Mehr Nastaliq Web

ہو جائے جن کی سمت عطائے نبی کا رخ

معظم سدا معظمؔ

ہو جائے جن کی سمت عطائے نبی کا رخ

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    ہو جائے جن کی سمت عطائے نبی کا رخ

    کیوں وہ سوال کے لیے دیکھیں کسی کا رخ

    تشریف لائے مژدۂ جنت لیے وہ پاس

    دیکھا اداس حشر میں جب امتی کا رخ

    سینے سے جس نے آپ کے غم کو لگا لیا

    رہتا ہے اس کی سمت ہمیشہ خوشی کا رخ

    جوں دیکھتا ہے رب انہیں با شانِ قد نریٰ

    کب دیکھتا ہے اور کوئی یوں کسی کا رخ

    یہ سوچ کر کہ ان کی خصوصی نظر میں ہوں

    شاداب کس قدر ہے مری بے بسی کا رخ

    نامِ نبی کے شہد سے تحصیل فیض کو

    میرے سخن کی سمت ہوا چاشنی کا رخ

    عصیاں کے باوجود معظمؔ ہوں نعت گو

    پر نور اس لیے ہے مری زندگی کا رخ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے