Font by Mehr Nastaliq Web

حیاتِ دل کا ذریعہ حضور کا مداح

معظم سدا معظمؔ

حیاتِ دل کا ذریعہ حضور کا مداح

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    حیاتِ دل کا ذریعہ حضور کا مداح

    برائے دہر مسیحا حضور کا مداح

    بہ فیضِ مصرعِ توصیفِ چہرۂ والشمس

    بحورِ نور میں ڈوبا حضور کا مداح

    ہو کعب ابنِ رواحہ رضا ہو یا جامی

    ہے روحِ شوق کا کعبہ حضور کا مداح

    ہمیشہ گرمیٔ تذلیل سے رہا محفوظ

    بہ فیضِ ظلِ رفعنا حضور کا مداح

    سنا کے مدحتِ جلوہ گہِ یزکیھم

    دلوں کو کرتا ہے ستھرا حضور کا مداح

    ثنائے صاحبِ والعصر میں کہاں تخصیص

    ہے یعنی سارا زمانہ حضور کا مداح

    سجی ہے محفلِ میثاق سامعیں مرسل

    ہوا ہے بانیِ جلسہ حضور کا مداح

    نوائے نورِ ثنائے نبی سے کرتا ہے

    حریمِ جاں میں اجالا حضور کا مداح

    حقیر کو جو معظمؔ بنانا چاہا تو

    اسے خدا نے بنایا حضور کا مداح

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے