ہے مدحِ نعلِ شاہ کے زیرِ اثر دماغ
ہے مدحِ نعلِ شاہ کے زیرِ اثر دماغ
اس خاکسار کا ہے ابھی عرش پر دماغ
رکھیے بہشتِ یادِ شہِ خلد میں اسے
تاکہ بنے نہ لقمۂ نارِ سقر دماغ
آتے نہیں ہیں خشک مضامین فکر میں
گر روغنِ درود سے ہو تر بتر دماغ
پڑ جائے گر معلمِ حکمت کی اک نگاہ
سلماں صفت ہو قلب تو لقماں اثر دماغ
ہے طالبِ وصالِ خدا بے درِ نبی
ابلیس کی طرح ہےمنافق بھی خر دماغ
پیشِ نظر ہے آئینہ نعتِ نورِ حق
سج لے اے فکر حرف چمک جا سنور دماغ
تحفیظِ فکرِ وصفِ رفعنا میں ہیں اگر
ہوگا کبھی نہ آپ کا زیر و زبر دماغ
کانِ علوم لوحِ شرف ما طغیٰ ورا
گوشِ کرم جبینِ حشم چشم سر دماغ
کرتی نہیں ثنائے نبی ہر زباں قبول
شایاں نہیں خیالِ محمد کے ہر دماغ
ہے گنبدِ معظمِؔ شہ دیکھنے کی دیر
تو بھول جائے گا ابھی سارا سفر دماغ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.