Font by Mehr Nastaliq Web

نظر سے ذروں کو سورج کے ہمکنار کیا

معظم سدا معظمؔ

نظر سے ذروں کو سورج کے ہمکنار کیا

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    نظر سے ذروں کو سورج کے ہمکنار کیا

    کرم سے آپ نے منگتوں کو تاجدار کیا

    بہ فیضِ زلفِ نبی الجھنیں سلجھتی ہیں

    بہ ذکرِ رخ شبِ آلام کو نَہار کیا

    فروغِ دینِ خدا کا ہے یہ پسِ منظر

    ترے خلوص نے دشمن کا دل شکار کیا

    اِدھر درود کی آیت ہے دائمہ قضیہ

    اُدھر سجود فرشتوں نے ایک بار کیا

    سبب یہ سجدۂ آدم کا تھا کہ خالِق نے

    جبیں میں ان کی ترا نور آشکار کیا

    اِدھر پیامِ قَدِ اشتاق الی لقائک ہے

    اُدھر کسی نے سرِ طور انتظار کیا

    اُدھر سوال کے با وصف لن تریٰ ارشاد

    اِدھر بلا کے جمال اپنا آشکار کیا

    دمِ مسیح ترے نام سے ہوا شافی

    اسی نے نوح کا طوفاں میں بیڑا پار کیا

    تجلی تیری تھی جس نے مرے مہِ طیبہ

    جمالِ یوسفِ کنعاں کو نور بار کیا

    وہ غارِ ثور میں افعیٰ کا اضطرابِ جنوں

    کہ اس نے برسوں ترے رخ کا انتظار کیا

    ہے یہ عطائےؔ معظم ورائے شکر تری

    کہ تو نے امتِ احمد میں کردگار کیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے