Font by Mehr Nastaliq Web

تیری صورت سے منور ہے اجالوں کا جمال

معظم سدا معظمؔ

تیری صورت سے منور ہے اجالوں کا جمال

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    تیری صورت سے منور ہے اجالوں کا جمال

    تیری سیرت سے مکمل ہے کمالوں کا جمال

    فنِ تمثیل نگاری کے محاسن کا فروغ

    وہ ترے روئے تکلم پہ مثالوں کا جمال

    پھول ہیں کاسہ بکف خارِ مدینہ کے حضور

    منفعل پیشِ سگِ طیبہ غزالوں کا جمال

    واہ رے تزکیۂ نفس میں سرعت تیری

    تو نے لمحوں میں عطا کر دیا سالوں کا جمال

    ہیں کفِ شوق پہ روشن تری یادوں کے دیے

    اس لیے ہے مری راتوں میں اجالوں کا جمال

    تابشِ روئے بلاغت نہیں زائل ہوگی

    تا ابد ہے مرے افصح کے مقالوں کا جمال

    رونقِ بزم نہ کیوں شعرِ معظمؔ ہو کہ جب

    چہرۂ فکر پہ ہے تیرے خیالوں کا جمال

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے