Font by Mehr Nastaliq Web

مدینے میں رکھو ہلکی صدا تک

معظم سدا معظمؔ

مدینے میں رکھو ہلکی صدا تک

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    مدینے میں رکھو ہلکی صدا تک

    یہاں آہستہ چلتی ہے ہوا تک

    جہانِ عقل حیرت میں ہوا گم

    پڑھا والنجم کو جب ما طغیٰ تک

    لگا لے ان کی خاکِ پا کا سرمہ

    کتابِ لوح پھر اے چشمِ وا تک

    مجھے ہے ربط گیسوئے نبی سے

    مری جانب نہ اے رنج و بلا تک

    تمہاری ملک سے شاہِ دنا کچھ

    ہے از تحت الثریٰ عرشِ علیٰ تک

    رہا کربل میں یوں پاسِ شریعت

    نہ اتری سر سے زینب کے ردا تک

    نہیں ہے فاصلہ کچھ بھی معظمؔ

    درِ احمد سے دربارِ خدا تک

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے