Font by Mehr Nastaliq Web

زباں پر مصطفیٰ کا نام جب بھی ایک بار آیا

مبارک شاہین

زباں پر مصطفیٰ کا نام جب بھی ایک بار آیا

مبارک شاہین

MORE BYمبارک شاہین

    زباں پر مصطفیٰ کا نام جب بھی ایک بار آیا

    ہوا ہر غم سے چھٹکارا، دل و جاں کو قرار آیا

    جہانِ بست میں محبوبِ ربِ کردگار آیا

    جہاں میں رحمتوں کا جھوم کر ابرِ بہار آیا

    وہ جس نے بھر دیا دامانِ ہستی کو حقائق سے

    وه ختم المرسلین، وہ دو جہاں کا تاجدار آیا

    وہ جس کے نور سے بزمِ دو عالم جگمگا اٹھی

    محاسن کا نہ جس کے ذہنِ آدم کو شمار آیا

    کہیں پر بھی مدینے کے سوا راحت نہ ہاتھ آئی

    سکونِ دل کی خاطر میں جہاں بھر کو پکار آیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے