اس کی ہر اک صبح ہے ہر شام ہے
اس کی قدرت کا ہی جلوہ عام ہے
اس کا ثانی ہی نہیں ہے دوسرا
ہر زمانے کا یہی پیغام ہے
ذره ذره دے رہا ہے یہ پتہ
وہ جہاں ہے سب سے اونچا دھام ہے
پردۂ کونین میں ہے صرف وہ
ہر زباں پر بس اُسی کا نام ہے
اپنے بندوں کی نگہبانی کرے
لطف فرما اس کا ہر اکرام ہے
وہ ہی سب کا ایک مالک ہے فقط
چپہ چپہ پر یہی کہرام ہے
بھر لے دامن نعمتوں سے آئے مبینؔ
اُس کا تو ہر سمت فیض عام ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.