Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جشن ہے روئے زمیں سے تا حدِ عرشِ بریں

مبین علوی

جشن ہے روئے زمیں سے تا حدِ عرشِ بریں

مبین علوی

MORE BYمبین علوی

    جشن ہے روئے زمیں سے تا حدِ عرشِ بریں

    آمد خيرالبشر ہے آفریں صد آفریں

    تاجدارِ انبیا محبوب رب العالمیں

    ہم سے کیا ہوگی بھلا توصیف ختم المرسلیں

    لے کے رحمت آئے ہم پر رحمت العالمیں

    یہ حسیں تحفہ کوئی لے کر نبی آیا نہیں

    امتی کے واسطے لائے وہ اک تحفہ حسیں

    جس قدر وہ مہرباں ہیں دوسرا کوئی نہیں

    اس مبینِؔ بے نوا پر یہ کرم ہوتا کہیں

    سجدہ ریزی روضۂ اطہر پر کرتی یہ جبیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے