صفِ انبیا کا امام اللہ اللہ
حبیب خدا کا مقام اللہ اللہ
وہ رحمت کا بادل اٹھا سوئے مکہ
برس اٹھی رحمت تمام اللہ اللہ
وہیں سے فقیروں کو شاہی ملی ہے
شہنشاہ اُن کا غلام اللہ اللہ
قمر جس کے ادنیٰ اشارے پہ شق ہے
وہی ذاتِ معجز تمام اللہ اللہ
وہیں چل کے پھیلائیں دامن کو اپنے
جہاں پر ہیں غوث الانام اللہ اللہ
درودوں کی بارش ہے روضہ پہ ان کے
خدا کا بھی آئے سلام اللہ اللہ
نہ چھوڑو ملے گر مبیںؔ اُن کی چوکھٹ
کہ بگڑی بنے گی تمام اللہ اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.