السلام اے شہِ ابرار رسولِ عربی
آپ ہیں مالک و مختار رسول عربی
میری جانب بھی ذرا ہو نگہ لطف و کرم
میں سراپا ہوں گنہگار رسول عربی
کاش مجھ کو بھی حضوری کا شرف حاصل ہو
دیکھ لوں آپ کا دربار رسول عربی
اب غلاموں کو غلامی کا قرینہ ہو عطا
حاصلِ ہستی کے اطوار رسول عربی
میں جبیں سائی کروں جا کے تمہارے در پر
کچھ تو حالات ہوں ہموار رسول عربی
میرے دامن کی طرف کیجے بس ایک نظر
میرے داتا مرے سرکار رسول عربی
آپ کی شان کے شایاں نہیں ہو سکتے
جو مبیںؔ لکھا ہے اشعار رسول عربی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.