وہ رسالت کا گہر ہیں فاطمہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ منورہ-سعودی عرب)
وہ رسالت کا گہر ہیں فاطمہ
معتبر در معتبر ہیں فاطمہ
مادرِ حسنین ہیں نازِ علی
دخترِ خیرالبشر ہیں فاطمہ
دین کی رگ رگ میں ہے ان کا لہو
محسنِ قلب و جگر ہیں فاطمہ
بڑھتے رہیئے اپنی منزل کی طرف
مشعل راہِ سفر ہیں فاطمہ
محفلِ سادات میں ہیں جلوہ گر
آج بھی رشکِ قمر ہیں فاطمہ
سارے غم دنیا کے دل میں رکھ لیے
ضبطِ غم کا وہ جگر ہیں فاطمہ
خونِ ناحق دے رہا ہے یہ صدا
دینِ حق کی راہ بر ہیں فاطمہ
باغِ جنت کی فضا میں ائے مبینؔ
ہم سبھی کی منتظر ہیں فاطمہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.