Font by Mehr Nastaliq Web

الٰہی روضۂ خیرالبشر پر میں اگر جاؤں

خلیل خاں برکاتی

الٰہی روضۂ خیرالبشر پر میں اگر جاؤں

خلیل خاں برکاتی

MORE BYخلیل خاں برکاتی

    الٰہی روضۂ خیرالبشر پر میں اگر جاؤں

    تو اک سجدہ کروں ایسا کہ آپے سے گزر جاؤں

    نجاتِ آخرت کا اس قدر ساماں کر جاؤں

    کہ طیبہ جاکے اک سجدہ کروں سجدے میں مرجاؤں

    مدینے جانے والے سر کے بل جاتے ہیں جانے دو

    مرے قسمت میں جو جانا تو با رنگِ دگر جاؤں

    اڑادوں سب سے پہلے طائر جاں اس طرف اپنا

    سہارے سے اسی طائر کے پھر بے بال و پر جاؤں

    کبھی روضے سے منبر تک کبھی منبر سے روضے تک

    ادھر جاؤں اُدھر جاؤں اسی حالت میں مر جاؤں

    سگانِ کوچۂ دلدار کی پیہم بلائیں لوں

    تماشا بن کے رہ جاؤں مدینے میں جدھر جاؤں

    میں کچھ درِّ شفاعت لیکے لوٹوں چشمِ رحمت کے

    جو دربارِ معالی میں کبھی باچشمِ تر جاؤں

    تمہارے نام لیوا بے خطر جاتے ہیں محشر میں

    اشارہ ہو اگر مجھ کو تو میں بھی بے خطر جاؤں

    توجہ ان کرم پرور نگاہوں کی جو ہو جائے

    مرا ایماں سنور جائے میں ایماں سے سنور جاؤں

    سمجھ کر کوچۂ جاناں میں جنت میں چلا آیا

    کوئے جاناں تو طیبہ ہے میں جاؤں تو کدھر جاؤں

    خلیلؔ اب زاد راہِ آخرت کی سعی احسن میں

    مدینے سر کے بل جاؤں وہاں پہنچوں تو مر جاؤں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے