میری برباد بستی کو بسا دیں یا رسول اللہ
میری برباد بستی کو بسا دیں یا رسول اللہ
کنارے پر میری کشتی لگا دیں یا رسول اللہ
میرے تاریک دل پر نور کی برسات ہو جائے
میرے قلبِ سیاہ کو جگمگا دیں، یا رسول اللہ
یہ آنکھیں آپ کے دیدار کی طالب ہیں مدت سے
رخِ پر نور سے پردہ اٹھا دیں، یا رسول اللہ
گھرا ہوں مرضِ عصیاں میں گرفتارِ مصائب ہوں
مجھے اس قید سے اب تو چھڑا دیں یا رسول اللہ
مرا مسکن مدینہ ہو میرا مدفن مدینہ ہو
میرا سینہ، مدینہ ہی بنا دیں یا رسول اللہ
یہی ہے آرزوئے زندگی بے کس غلاموں کی
دمِ آخر رخِ زیبا دکھا دیں یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.