Font by Mehr Nastaliq Web

نورِ نگاہِ سید کونین فاطمہ

محمد آصف نوری

نورِ نگاہِ سید کونین فاطمہ

محمد آصف نوری

MORE BYمحمد آصف نوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ منورہ-سعودی عرب)

    نورِ نگاہِ سید کونین فاطمہ

    مولائے کائنات کا ہیں چین فاطمہ

    شانِ عروج آپ کا روشن جہاں پہ ہے

    وجہِ وجودِ حضرتِ حسنین فاطمہ

    پھر کیسی ہوگی حاضریِ در کی کیفیت

    جھکتے ہیں تیرے نام سے جب نین فاطمہ

    دیں کو حسن، حسین سے ہی زندگی ملی

    ہیں تیری گود سے ہی امامین فاطمہ

    تیری ردائے پاک کا احساں ہے دین پر

    کرتے ہیں اعتراف فریقین فاطمہ

    آمد پہ تیری ہوکے کھڑے خود بتا گئے

    تعظیم تیری سیدِ ثقلین فاطمہ

    اہلِ طلب کو تو نے نوازا ہے خیر سے

    ہے تیرا در خزینۂ دارین فاطمہ

    شوہر علی ہیں اور جگر گوشۂ رسول

    تیرے نصیب میں ہے یہ سعدین فاطمہ

    یہ بھی ترے دیار کا ادنیٰ غلام ہے

    آصفؔ پہ بھی ہو چشم کریمین فاطمہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے