Font by Mehr Nastaliq Web

باطل یزیدِ بے نشاں محروم و ناتمام ہے

محمد آصف نوری

باطل یزیدِ بے نشاں محروم و ناتمام ہے

محمد آصف نوری

MORE BYمحمد آصف نوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

    باطل یزیدِ بے نشاں محروم و ناتمام ہے

    حق پر ڈٹا ہوا مرا شبیرِ نیک نام ہے

    نامِ یزید مٹ گیا نامِ یزید مٹ گیا

    زندہ مرا امام تھا زندہ مرا امام ہے

    جبر بھی کانپ جائے گا ظلم بھی تھرتھرائے گا

    میدان میں حسین ہے میدان میں امام ہے

    فکرِ یزید انتشار فکرِ یزید انتقام

    فکرِ حسین اتحاد احقاقِ حق پیام ہے

    روتی ہے ان کے واسطے ارض و سما کی ہر فضا

    محشر تلک یہ نوحہ و گریہ علی الدوام ہے

    مہکے ہوئے ہیں کس قدر بوسہ گہہ حضور بھی

    ہر ہر نظر میں آج وہ کرب و بلا کی شام ہے

    جیسے کہ یومِ دین میں شام تو ہوگی شب نہیں

    کرب و بلا میں ویسے ہی شام شامِ تمام ہے

    جو ہیں رفیق امام کے جو ہیں شہیدِ کربلا

    ان کے لیے درود ہے ان کے لیے سلام ہے

    کب ہے یہ جرأتِ قلم جو ان کی مدح ہو رقم

    آصفؔ کہ اہلِ بیت کا ادنیٰ سا اک غلام ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے