آپ آئے ہوئے دوجہاں ضوفشاں
آپ آئے ہوئے دوجہاں ضوفشاں
ہوگئے ہیں زمین آسماں ضوفشاں
ان کی آمد سے عالم ہوئے مستنیر
کیا مکاں اور کیا لامکاں ضوفشاں
آپ کے نور سے مہر و مہ نور بار
آپ کے دم سے ہے کہکشاں ضوفشاں
آپ کا نام لیوا ہوں میں بھی شہا
ہوں مرے بھی زبان و بیاں ضوفشاں
جو غلامی میں سرکار کی آگئے
ہوگئے سب کے سب بے گماں ضوفشاں
سبز گنبد کے سائے ہیں طلعت فروز
کر گئے ہیں دلِ تیرگاں ضوفشاں
ان سے نسبت کو قائم رکھو گے اگر
قبر بھی ہو گی مثلِ جناں ضوفشاں
چھڑ گیا ذکر آصفؔ جو سرکار کا
ہوگیا سب سماں ضوفشاں ضوفشاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.