آپ محترم شہِ امم
آپ محترم شہِ امم
آپ ذی حشم شہِ امم
ہیں بہت ہی غم شہِ امم
کیجیے کرم شہِ امم
ہوں گے حاضری کے واسطے
کب سبب بہم شہِ امم
اس پہ فخر و ناز ہے ہمیں
آپ کے ہیں ہم شہِ امم
محوِ مدح رہتے ہیں مرے
اشک لب قلم شہِ امم
کاش میں بھی آ کے دیکھ لوں
آپ کا حرم شہِ امم
چہرہ آپ کو ہو سامنے
نکلے جب یہ دم شہِ امم
کل بروزِ حشر بھی مرا
رکھیے گا بھرم شہِ امم
خود کریں گے آصفِؔ حزیں
داخلِ ارم شہِ امم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.