جوں ہی ان کا نام لیا ہے
جوں ہی ان کا نام لیا ہے
سونا دل آباد ہوا ہے
جب سے ان کا دامن تھاما
بگڑا ہوا ہر کام بنا ہے
خالق کا احسان ہے ہم کو
محبوبِ ذیشان دیا ہے
قریہ قریہ بستی بستی
ان کی رحمت کا چرچا ہے
کر دو کرم یا شاہِ مدینہ
بندۂ خستہ در پہ پڑا ہے
بخش دیا یہ کہہ کر حق نے
میرے نبی کا مدح سرا ہے
شکر ہے قدرت نے آصفؔ کو
نعتِ نبی لکھنے کو چنا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.