اے خدا اپنے نبی کی مجھے قربت دے دے
اے خدا اپنے نبی کی مجھے قربت دے دے
اپنی رحمت سے تو مجھ کو یہ سعادت دے دے
مانگتا ہے جو کوئی اس کو حکومت دے دے
مجھ کو مولیٰ تو فقط قطرۂ رحمت دے دے
عمر بھر تیرا پرستار رہوں میں مولیٰ
اپنے محبوب کی بھی مجھ کو اطاعت دے
تیرے محبوب سے اک دعویٰ الفت ہے مجھے
میرے پیرایۂ الفت میں تو برکت دے دے
جو گناہوں میں پھنسے ہیں مرے مولیٰ ان کو
صدقۂ رحمتِ عالم سے ہدایت دے دے
تیرے محبوب کے کوچے کی گدائی ہو نصیب
التجا ہے یہی دولت یہی ثروت دے دے
قابلِ رشک بنے دونوں جہاں میں آصفؔ
اے خدا بہرِ نبی مجھ کو وہ قسمت دے دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.