Font by Mehr Nastaliq Web

اپنی الفت عطا کیجیے

محمد آصف قادری

اپنی الفت عطا کیجیے

محمد آصف قادری

MORE BYمحمد آصف قادری

    اپنی الفت عطا کیجیے

    یہ کرم مصطفی کیجیے

    رحمتِ دوجہاں آپ ہیں

    ہم پہ رحمت شہا کیجیے

    ہم کو دیدارِ سرکار ہو

    عاشقو یہ دعا کیجیے

    چاہیے گر رضائے خدا

    مصطفیٰ مصطفیٰ کیجیے

    قلب مضطر مجھے بھی عطا

    شاہِ ہر دوسرا کیجیے

    گرمیٔ حشر ہے یانبی

    جامِ کوثر عطا کیجیے

    اپنے آصفؔ پہ چشمِ کرم

    سرورِ انبیا کیجیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے