Font by Mehr Nastaliq Web

آپ شہِ ابرار ہوئے ہیں

محمد آصف قادری

آپ شہِ ابرار ہوئے ہیں

محمد آصف قادری

MORE BYمحمد آصف قادری

    آپ شہِ ابرار ہوئے ہیں

    دو جگ کے سردار ہوئے ہیں

    ان کی اطاعت کرنے والے

    جنت کے حق دار ہوئے ہیں

    ان کی رحمت ڈھال بنی ہے

    جب بھی مجھ پر وار ہوئے ہیں

    دور ہوئے جو ان کے در سے

    در در یوں ہی خوار ہوئے ہیں

    جو ہیں بھکاری ان کے نگر کے

    کس نے کہا نادار ہوئے ہیں

    جس دم ان کی نعت پڑھی ہے

    رحمت کے آثار ہوئے ہیں

    جن رستوں سے گزرے آقا

    کتنے خوشبودار ہوئے ہیں

    قدموں میں جو ان کے سوئے

    بخت ان کے بیدارہوئے ہیں

    جوں ہی نام لیا ہے ان کا

    پَل میں پُل سے پار ہوئے ہیں

    یہ ہے کرم سرکار کا آصفؔ

    نعت کے جو اشعار ہوئے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے