Font by Mehr Nastaliq Web

روشن یہ کائنات ہے سرکار آپ سے

محمد آصف قادری

روشن یہ کائنات ہے سرکار آپ سے

محمد آصف قادری

MORE BYمحمد آصف قادری

    روشن یہ کائنات ہے سرکار آپ سے

    ہر تیرگی کو مات ہے سرکارآپ سے

    پھیلا ہوا ہے نور دو عالم میں آپ کا

    تزئینِ شش جہات ہے سرکار آپ سے

    یہ جن و انس شمس و قمر بحر و بر گھٹا

    ہر ایک کو ثبات ہے سرکار آپ سے

    ہے آپ ہی کے ذکر سے ہر دن مرا حسیں

    پُر کیف میری رات ہے سرکار آپ سے

    میں نعت گو نہ تھا تو کوئی جانتا نہ تھا

    مشہور میری ذات ہے سرکار آپ سے

    آصفؔ کی زندگی میں ہمہ دم سجی ہوئی

    بزمِ تصورات ہے سرکار آپ سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے