Font by Mehr Nastaliq Web

رکھتا ہوں دل میں کتنے ہی ارمان آپ کے

محمد آصف قادری

رکھتا ہوں دل میں کتنے ہی ارمان آپ کے

محمد آصف قادری

MORE BYمحمد آصف قادری

    رکھتا ہوں دل میں کتنے ہی ارمان آپ کے

    قدموں میں پیش کردوں دل و جان آپ کے

    کر لیں ہمیں قبول بس اپنی جناب میں

    سرکار بن کے آئے ہیں مہمان آپ کے

    دشمن کے جور و ظلم کو کرتے رہے معاف

    کس کس پہ اے کریم ہیں احسان آپ کے

    حسرت ہے آؤں آپ کے دربار پر میں پھر

    ہو جائوں کاش قدموں پہ قربان آپ کے

    آقا کریں گے سب کی شفاعت بروزِ حشر

    ہوں گے حوالے سارے پریشان آپ کے

    آصفؔ بھی کاش آکے پڑھے نعت اس طرح

    پڑھتے تھے جیسے سامنے حسان آپ کے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے