Font by Mehr Nastaliq Web

تمہاری یاد جو دل کا قرار ہو جائے

محمد آصف قادری

تمہاری یاد جو دل کا قرار ہو جائے

محمد آصف قادری

MORE BYمحمد آصف قادری

    تمہاری یاد جو دل کا قرار ہو جائے

    تو میرے دل کی فضا پُر بہار ہو جائے

    تمہارے اسوۂ کامل میں ہے نجات اپنی

    خدا کرے کہ یہ اپنا شعار ہو جائے

    تمہیں خدا نے بنایا ہے حسن کا پیکر

    جھلک جو دیکھے تمہاری نثار ہو جائے

    ہے ڈوبنے ہی کو کشتی مری تلاطم میں

    نظر تمہاری جو اٹھے تو پار ہو جائے

    تمہارے نور سے روشن ہوئے جہاں سارے

    ہمارا دل بھی تو اب نور بار ہو جائے

    مرے حضور میری آرزوئے دل یہ ہے

    سگانِ طیبہ میں میرا شمار ہو جائے

    رہے نہ گل کی نہ گلشن کی پھر طلب کوئی

    اگر نصیب میں طیبہ کا خار ہو جائے

    مدینے جائیں گے آصفؔ مدینہ دیکھیں گے

    جو اک نگاہِ شہِ ذی وقار ہو جائے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے