Font by Mehr Nastaliq Web

جس نے سرکارِ دوعالم کا زمانہ دیکھا

محمد آصف قادری

جس نے سرکارِ دوعالم کا زمانہ دیکھا

محمد آصف قادری

MORE BYمحمد آصف قادری

    جس نے سرکارِ دوعالم کا زمانہ دیکھا

    اس کی آنکھوں نے کوئی ان کے سوا نہ دیکھا

    جس کا سرکار کے دربار پہ جانا دیکھا

    اس کے دامن میں تو رحمت کا خزانہ دیکھا

    خلق سرکار کا ہے سب سے بلند اور عظیم

    برلبِ دشمنِ جاں بھی یہ ترانہ دیکھا

    دین کی شمع جلائے جو لہو سے اپنے

    پنجتن کا ہی فقط ایسا گھرانہ دیکھا

    شہر تو اور بھی دیکھے ہیں جہاں میں آصفؔ

    شہر طیبہ سا بھی کیا تم نے سہانا دیکھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے