ہے سکونِ قلب کا سامان نعتِ مصطفیٰ
ہے سکونِ قلب کا سامان نعتِ مصطفیٰ
عاشقانِ مصطفیٰ کی جان نعتِ مصطفیٰ
خود خدائے پاک کرتا ہے ثنا سرکار کی
دیکھ لو ہے سب کا سب قرآن نعتِ مصطفیٰ
آرزو ہے میں بھی کہلاؤں ثنا خوانِ نبی
دوجہاں میں ہو مری پہچان نعتِ مصطفیٰ
عشقِ شاہِ انبیا کو بخشتی ہے یہ جلا
اور تازہ کرتی ہے ایمان نعتِ مصطفیٰ
کیا سماں ہوگا وہ آصفؔ سامنے سرکار کے
پیش کرتے ہوں گے جب حسان نعتِ مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.