تاجدارِ امم ہوکرم ہوکرم
تاجدارِ امم ہوکرم ہوکرم
دور ہوں رنج و غم ہو کرم ہو کرم
اور کچھ بھی نہیں مانگتا آپ سے
ہو کرم ہو کرم ہوکرم ہو کرم
صدقے سبطین کے اذن دے دیجیے
آئیں چوکھٹ پہ ہم ہو کرم ہو کرم
آپ کے عشق میں کاش روتا رہوں
ہو عطا چشمِ نم ہو کرم ہوکرم
ہے دعا سبز گنبد کے سائے تلے
بس نکل جائے دم ہو کرم ہو کرم
آصفِؔ پُر خطا کا شہِ دوسرا
آپ رکھیے بھرم ہو کرم ہو کرم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.