جاہ کا نَے حشم کا طالب ہوں
جاہ کا نَے حشم کا طالب ہوں
شاہِ بطحیٰ کرم کا طالب ہوں
کب بھلا جامِ جم کا طالب ہوں
میں تو دیدِ حرم کا طالب ہوں
جن کا صدقہ سبھی کو ملتا ہے
ان کی چشمِ کرم کا طالب ہوں
ایک ان کا مدینہ مل جائے
حور کا نے ارم کا طالب ہوں
ہر گھڑی ان کی مدح جو لکھے
میں تو ایسے قلم کا طالب ہوں
ہجرِ سرکار میں رہے جو تر
میں اسی چشمِ نم کا طالب ہوں
عرشِ اعظم پہ جو گئی آصفؔ
ان کے نقشِ قدم کا طالب ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.