Font by Mehr Nastaliq Web

ہوا نہ ہوگا جہان بھر میں کوئی رسالت مآب جیسا

محمد آصف قادری

ہوا نہ ہوگا جہان بھر میں کوئی رسالت مآب جیسا

محمد آصف قادری

MORE BYمحمد آصف قادری

    ہوا نہ ہوگا جہان بھر میں کوئی رسالت مآب جیسا

    بجز نبی کے کسے ملا ہے صحیفہ ام الکتاب جیسا

    وہ ایسے اخلاق کے ہیں پیکر عدو بھی ان کو پکارے صادق

    کوئی نہ لایا نہ لا سکے گا وہ لائے ہیں انقلاب جیسا

    انہیں کو رحمت بنا کے بھیجا ہے عا لمیں کے لیے خدا نے

    ملے گا نَے مل سکا کسی کو ملا ہے ان کو خطاب جیسا

    وہ لائے تشریف جب جہاں میں مٹا اندھیرا ہوا سویرا

    ازل کی تاریکیوں میں بھیجا خدا نے وہ آفتاب جیسا

    جو ان کے دربار کے ہیں زائر وہ کہہ رہے تھے یہ مجھ سے آصفؔ

    مدینے جانا پلٹ بھی آنا ہمیں یہ لگتا ہے خواب جیسا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے