Font by Mehr Nastaliq Web

دو عالم میں بٹتا ہے صدقہ نبی کا

محمد آصف قادری

دو عالم میں بٹتا ہے صدقہ نبی کا

محمد آصف قادری

MORE BYمحمد آصف قادری

    دو عالم میں بٹتا ہے صدقہ نبی کا

    حسین و حسن فاطمہ اور علی کا

    جہاں بادشہ بھی ہیں دامن پسارے

    خوشا کہ گدا ہوں میں ایسے سخی کا

    مدینے میں سرکار مجھ کو بلا لیں

    میں ہوں منتظر کب سے ایسی گھڑی کا

    کلامِ خدا جن و انس و ملک میں

    کہاں پر نہیں ذکر ان کی گلی کا

    مدینے میں یا رب مجھے موت آئے

    یہی مدعا ہے مری زندگی گا

    مدینے کا اک خار مل جائے آصفؔ

    میں طالب نہیں پھول کا یا کلی کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے