محمدا مصطفیٰ کو رات دن جو یاد کرتے ہیں
محمدا مصطفیٰ کو رات دن جو یاد کرتے ہیں
مدینے میں بلا کر آپ ان کو شاد کرتے ہیں
جنہیں رب نے پکارا رحمۃ للعلمیں کہہ کر
میری تو ہر مصیبت میں وہی امداد کرتے ہیں
جو رکھتے ہی نہیں دل میں نبی کے عشق کی دولت
خدا شاہد ہے اپنی زندگی برباد کرتے ہیں
ہوئے بے حال ہیں حالات سے للہ خبر لیجیے
گدا ہیں آپ کے ہم آپ سے فریاد کرتے ہیں
ہزاروں ہو گئے حاضر بلایا آپ نے جن کو
اب آصفؔ دیکھیے کب وہ تمہیں ارشاد کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.