Font by Mehr Nastaliq Web

یا نبی در پہ بلائیں

محمد آصف قادری

یا نبی در پہ بلائیں

محمد آصف قادری

MORE BYمحمد آصف قادری

    یا نبی در پہ بلائیں

    گنبدِ خضریٰ دکھائیں

    خواب میں تشریف لا کر

    بخت میرے بھی جگائیں

    زیست کا حاصل یہی ہے

    جان و دل ان پر لٹائیں

    ورد ہو صلِ علیٰ کا

    کیسے غم نزدیک آئیں

    روشنی گھر بھر میں ہوگی

    دیپ نعتوں کے جلائیں

    کیا کوئی میرا بگاڑے

    جب میرے آقا بچائیں

    کیا خبر آصفؔ کہ ہم بھی

    اِس برس طیبہ کو جائیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے