میں دنیا کی شہرت نہ زر مانگتا ہوں
میں دنیا کی شہرت نہ زر مانگتا ہوں
بس آقا کرم کی نظر مانگتا ہوں
نہیں اور کوئی مرے دل کی خواہش
مدینے میں چھوٹا سا گھر مانگتا ہوں
وہ ذرے جو نعلینِ پا سے ہوئے مس
میں ان سے وہ لعل و گہر مانگتا ہوں
پہنچ جاؤں گا میں بہشتِ بریں میں
مدینے کے شام و سحر مانگتا ہوں
سرِ حشر جو کام آ جائے میرے
میں سرکار سے وہ ہنر مانگتا ہوں
نصیب ان کا دیدار ہو مجھ کو آصفؔ
یہی میں بہشتِ نظر مانگتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.