فیض ہے سلطانِ ہر عالم کا جاری واہ وا
فیض ہے سلطانِ ہر عالم کا جاری واہ وا
پا رہی خلقِ خدا ہے جس کو ساری واہ وا
ہیں زمانے کے شہنشاہوں پہ بھاری واہ وا
آستانِ نور کے ہیں جو بھکاری واہ وا
یاد پیارے مصطفیٰ کی پُر سکوں کرتی ہے اور
دور کر دیتی ہے دل کی بے قراری واہ وا
مل گیا ہے آپ کا رحمت بھرا دامن ہمیں
خوب نسبت اور قسمت ہے ہماری واہ وا
اے خوشا قسمت مدینے حاضری کے واسطے
بار بار آتی ہے جس انساں کی باری واہ وا
ہے یہ فیضانِ نظر آصفؔ رضا کا بالیقیں
نعت جو تم نے سنائی پیاری پیاری واہ وا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.