ہیں حبیبِ خدا مدینے میں
ہیں حبیبِ خدا مدینے میں
سب کے مشکل کشا مدینے میں
خوش نصیبوں نے جا کے دیکھی ہے
نور کی انتہا مدینے میں
رات دن ہر گھڑی برستا ہے
ابرِ جود و عطا مدینے میں
وقت آئے کہ جا کے میں بھی کروں
ان کی مدح و ثنا مدینے میں
ان کے کوچے میں جا کے رہتے ہیں
شاہ بن کر گدا مدینے میں
حاصلِ زندگی ہے یہ ارماں
ہو مرا خاتمہ مدینے میں
کاش مل جائے مجھ کو بھی آصفؔ
بہرِ مدفن جگہ مدینے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.