کتنے عالی شان ہوئے
کتنے عالی شان ہوئے
جو ان کے مہمان ہوئے
گرے جو ان کے قدموں میں
سیرابِ عرفان ہوئے
ذکرِ آقا سے حاصل
راحت کے سامان ہوئے
آپ پکارے انا لھا
جب اپنے انجان ہوئے
کیا اس کی تفصیل لکھیں؟
ہم پہ کیا احسان ہوئے
اب تو آصفؔ طیبہ میں
جانے کے امکان ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.